اسد عمر

حکومت بے بس آئ ایم ایف سے مزاکرات آخری حل

اسلام آباد(سحر نیوزتازہ ترین۔08 اکتوبر 2018ء) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کر لیا ہے، آئی ایم ایف کو باقاعدہ درخواست رواں سال کے آخر تک دی جائے گی، معاشی بحران کی بحالی آسان نہیں مشکل چیلنج ہے، کوشش کریں گے کہ مشکل فیصلوں کا عوام پر کم اثر پڑے،،آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پاکستان کی ساکھ بہتر ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی منظوری دے دی۔ اسد عمر نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مشکل فیصلوں کا پاکستانی عوام پر کم اثر پڑے۔ معاشی ترجیحات کو مکمل کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ مشکل فیصلوں کے زیادہ اثرات امیر طبقے پر پڑیں گے۔ معیشت کی مضبوطی صاحب استطاعت طبقے کو بھی آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پاکستان کی ساکھ بہتر ہوگی۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے پیش نظر آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سے کامیابی سے نکلنا اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تمام فیصلے ملک کی بہتری کیلئے کررہے ہیں۔ مستقل بنیادوں پاکستانی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے بنیادی منشور میں تبدیلی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کی بحالی آسان نہیں مشکل چیلنج ہے،مشکل معاشی حالات کا ادراک پوری قوم کو ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ ہر جانے والی حکومت نئی حکومت نے مشکلات چھوڑ کر جاتی ہے۔ ہم ہر آنے والی نئی حکومت کیلئے معاشی بحران ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں