ch yasin

ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سردار غلام صادق کی الیکشن کمپین کے سلسلے میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یسین کی قیادت میں ہجیرہ بازار سے آرونٹہ تک شاندار ریلی کا انعقاد اور کامیاب جلسہ ۔۔
درجنوں افراد کا خاندانوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔۔۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کے ہمراہ ایم ایل ائے شازیہ اکبر چوہدری ،سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف ، صدر پیپلزپارٹی میرپور ڈویژن راجہ ظفراللہ خان ، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کوٹلی چوہدری الیاس ، چوہدری نثار ، عمران کریم چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔آج کی اس عظیم ریلی و کامیاب جلسے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سردار غلام صادق کی پوزیشن مستحکم ہے اور وہ انشاءاللہ اگلے ایم ایل ائے ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں