فاروق حیدر

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی عمران خان سے ملاقات آزادکشمیرسے متعلق امورپرتبادلہ خیال

اسلام آباد(سحر نیوز) وزیراعظم ازاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پہلی با ضانطہ ملاقات 9 اکتوبر 2018 بروز منگل وزیراعظم سیکٹریٹ اسلام آباد میں ہوئ جس میں آزادکشمیرسے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کی سخت مذمت کی اور وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیرکی تعمیروترقی،عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے جذبے بلند ہیں، حکومت پاکستان کے مسئلہ کشمیر پربھرپورموقف سے کشمیریوں کوحوصلہ ملا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں