IMF

پاکستان نے اب تک رابطہ نہیں کیا، آئی ایم ایف کیطرف سے اہم بیان

بالی سلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ پاکستان نے ادائیگیوں کے مسائل سے نمٹنے کی غرض سے ممکنہ بیل آؤٹ پیکیج سے متعلق مذاکرات کے آغاز کے لیے ابھی تک کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا ہے۔

بالی میں آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کے چیف اکانومسٹ ماؤرس اوبسٹفیلڈ نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر اور اصل قدر سے زائدمالیت کی کرنسی کے سبب مالی مشکلات کاسامناہے تاہم اس نے بیل آؤٹ کے حوالے سے مذاکرات کے آغازکیلیے آئی ایم ایف سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگروہ ہمارے پاس آتے ہیں توہم انہیں پوری توجہ سے سنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں