سمندری طوفان

سمندری طوفان تناہی مچانے کے قریب 37 لاکھ افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اشنگٹن ۔ (سحر نیوز) امریکا کے قومی ادارہ برائے موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سمندری طوفان ’’ہریکین مائیکل‘‘ طاقتور طوفانی کیٹگری فور کی شدت اختیار کرجائے گا اور اس کا رٴْخ جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کی جانب ہے جبکہ اس سے الابامہ اور جارجیا بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ دیو ہیکل ہریکین مائیکل طوفان کیٹگری کی صورت اختیار کرچکا ہے اور وہ جلد فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والا ہے۔
انہوں نے مقامی افراد اور ہنگامی اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر طرح سے تیار رہیں۔ اٴْنھوں نے کہا کہ ’’ہریکین مائیکل ایک بڑا طوفان ہے جس کے نتیجے میں ریاست کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی آسکتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ ہم ہریکین اِرما جیسی تباہی دیکھ چکے ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے نیشنل گارڈ کے 25 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
ادھر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ’’ طوفان ہریکین مائیکل‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حکام سمندری طوفان کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور نارتھ کرولائنا ، ساؤتھ کرولائنا، ٹیکساس، فلوریڈا، پورٹو ریکو، جارجیا اور متعدد مقامات پر تیاری کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب نیشنل ہریکین سینٹر‘ کا کہنا ہے کہ ہریکین مائیکل پاناما سٹی کے جنوب میں تقریبا 635 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹکرائے گا اور طوفان کی رفتار 155 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
حکام نے شدید طوفان کے خطرہ کے پیش نظر فلوریڈا ،الابامہ اور جارجیا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے 3 لاکھ 70 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ یہ طوفان وسطی امریکا، میکسیکو اور کیوبا میں تباہی پھیلا چکا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں مغربی کیوبا میں 30 سینٹی میٹر تک بارش ہوگی اور نقصاندہ طغیانی کے باعث انسانی زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیںجبکہ کئی علاقوں میں مٹی کے تودے بھی گرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں