sheryar afridi

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کو راولپنڈی کے تھانوں کے دورے مہنگے پڑ گئے

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کو راولپنڈی کے تھانوں کے دورے مہنگے پڑ گئے، معطلی کے احکامات پر سی پی او راولپنڈی نے ایسا جواب دیدیا کہ سوچا تک نہ ہوگا، شدید شرمندگی کا سامنا

اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کل راولپنڈی کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا، ایک نجی ٹی وی چینل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی پی او نے پولیس افسران کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہسی پی عباس احسن نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انہوں نے پولیس افسران کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔سی پی او کے
انکار سے وزیرمملکت شہریار آفریدی کو راولپنڈی کے تھانوں کے دورے نہ صرف مہنگے پڑ گئے ہیں بلکہ انہیں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں