SMQ

امن کیلیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں، وزیرخارجہ

SMQ
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشیSMQ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور امن کیلیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں۔

اقوام متحدہ کے 73ویں عالمی دن پروزارت خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں غیرملکی سفیر، مندوبین کی کثیر تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی SMQنے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ، اقوام متحدہ نے ماحولیات، امن سمیت دیگرشعبوں میں فقیدالمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ نےغربت کے خاتمے،صحت، انسانی ہمدردی کےشعبےمیں بے مثال کردارادا کیا، اقوام متحدہ کے طے کردہ مقاصد کےحصول کے لیے دل جمعی سے کوشاں رہیں گے۔SMQ

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور امن کے لیے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں، 1960 سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہےSMQ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں