Fadad Chaudhary

فواد چوہدری نے قومی اسمبلی نے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا ، ہنگامہ برپا کر دیا

Fadad Chaudharyاسلام آباد (سحر نیوز )فواد چوہدری Fadad Chaudhary نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ اب اپوزیشن نے واک آوٹ کا بہانہ کیا ہے کیونکہ باہر اجلاس کرنا تھا ، اب نوازشریف اس ایوان میں نہیں آسکیں گے اور باہر بیٹھ کر ہی میٹنگ کریں گے ، ان کا سیاسی کیئرئر ختم ہو گئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ فالودے والے کے اکاﺅنٹ سے اربوں روپے نکل رہے ہیں ، یہ لوگ معیشت کا فالودہ بنا کر کھا گئے ہیں ۔Fadad Chaudhary

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری Fadad Chaudharyکا کہناتھاکہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اسد عمر نے فضل الرحمان کو گمراہ کہہ دیا اور بہت بڑا ظلم ہو گیا ، یہ ان کی پرانی روایت ہے ، اس وقت بھی یہ گمراہ ہی تھے جب پاکستان بن رہا تھا اور ان کے بزرگ پاکستان کے خلاف کھڑے تھے ، یہ تاریخ میں کبھی درست سمت نہیں کھڑے ہوئے ، پاکستان بنانے کے موقع پر بھی ان کے بزرگ برٹش راج کے ساتھ کھڑے ہوئے ۔Fadad Chaudhary

مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایک پیغام بھی جاری نہیں کیا ، 1988 سے کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنے ہوئے ہیں ۔ یہ لوگ آرام سے کہتے ہیں فوج نے ہر چیز کر دی ہے ، 12 ارب روپے دفاعی بجٹ ہے ، یہ پاکستان کے دفاع کو کمزور کرنے کی سازش ہو تی ہے جب معیشت کمزور ہو تی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کو دن میں تارے اور رات میں اسرائیلی طیارے نظر آ رہے ہیں ، ہمارا اپوزیشن سے جھگڑا صرف اتنا ہے کہ ہم کہتے ہیں نہ رو اور وہ کہتے ہیں کہ این آر او ۔Fadad Chaudhary

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں