PIA and Steel Mills

حکومت کاپی آئی اے‘ پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر کمپنیوں کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہPIA and Steel Mills

PIA and Steel Mills
اسلام آباد(سحر نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعد نجکاری کمیشن بورڈ کے پہلے اجلاس میں نجکاری ایجنڈے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر کمپنیوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا. نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جن 34 سرکاری اداروں PIA and Steel Millsکو نکالنے کی حتمی فہرست کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو آج پیش کی جائے گی، اس فہرت میں قومی ایئرلائن، اسٹیل ملز اور ریاست کے زیر اثر دیگر ادارے بھی شامل ہیں.PIA and Steel Mills

اس حوالے سے بورڈ اجلاس میں موجود باوثوق ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد میاں سومرو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نجکاری پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور فہرست کو حتمی شکل دی. ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے، اسٹیل ملزPIA and Steel Mills، پاکستان ریلوے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو نجکاری ایجنڈے سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے. تاہم حکومت چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں( ایس ایم ایز)، فرسٹ وومن بینک اور نیشنل انشورنس کمپنی سمیت چھوٹے اداروں کے ساتھ نجکاری پروگرام شروع کرے گی.PIA and Steel Mills
علاوہ ازیں قومی ایئرلائن کو دوبارہ ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے پاکستان ایئرفورس کے ریٹائرڈ عہدیدار کو نیا سربراہ تعینات کردیا گیا جبکہ حکومت اسٹیل ملز کےلیے نئے منصوبہ پر غور کر رہی ہے.حکومت مختصر مدت پر 11 اداروں، درمیانی مدت پر 12 اداروں جبکہ بقایہ 11 اداروں کا طویل مدتی بنیاد پر نجکاری کا منصوبہ بنا رہی ہے. واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سابق حکومت نے پی آئی اے کو دوبارہ بحال کرنے اور حکومت کے 26 فیصد شیئرز کو انتظامی کنٹرول کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پاکستان اسٹیل کے معاملے میں فیصلہ انتظامی امور سے متعلق تھا.PIA and Steel Mills
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران پی ٹی سی ایل میں 26 فیصد حکومتی شیئر کی تقسیم کے مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی اتحصلات کی انتظامیہ کی جانب سے 80 کروڑ ڈالر کی بقایا ادائیگی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ 95 فیصد پراپرٹیز پی ٹی سی ایل کے نام پر منتقل کردی گئی ہے، تاہم یو اے ای کی ٹیلی کام کمپنی PIA and Steel Millsسے مطالبے کے باوجود بقایا رقم ابھی تک ادا نہیں کی گئی. ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو درپیش سنگین معاشی مسائل کے باعث وزیر اعظم عمران خان اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر اٹھا سکتے ہیں.PIA and Steel Mills

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں