NAB law.سحر نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے تمام امور اتفاق رائے سے طے کر لیے ہیں، پارلیمانی کمیٹی 20 ارکان پر مشتمل ہوگی، سینیٹ سے 7 اور قومی اسمبلی سے 13 ارکان کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
NAB law.
حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ جلد از جلد اپنے نام اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو دے دیں جب کہ کمیٹی کی تشکیل کے لیے تحریک بھی قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں منظور کی جائے گی، یہ کمیٹی نیب قانونNAB law. میں ترامیم تجویز کرے گی اور قانون سازی کے مسودے کو حتمی شکل دے گی۔NAB law.
ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن میں یہ ابتدائی اتفاق بھی سامنے آیا ہے کہ مجوزہ قانون سازی کے ذریعے نیب کے ڈھانچے کو مکمل طور پر تبدیل کرنے سمیت سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیوں کے لیے استعمال کے تمام راستے بند کردیئے جائیں گے۔NAB law.
ذرائع کے مطابق اسپیکر کی زیر صدارت ہونے والے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر کے مسئلے کے حل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور تنازعہ بننے والے پی اے سی کی چیئرمین کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن کو آفر دی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے بجائے کوئی اور نام دیا جائے تاہم ابھی اپوزیشن نے اس آفر پر کوئی جواب نہیں دیا۔NAB law.