APC

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس مؤخر ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

APC
اسلام آباد (سحر نیوز) : اپوزیشن نے حکومت کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا ضل الرحمان نے اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کے سربراہ نواز شریف اور آصف علی زرداری سے رابطے کرنا شروع کر دئے لیکن گذشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔APC
تاہم اب اے پی سی مؤخر ہونے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔ در اصل دونوں جماعتوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو ان کی خواہش کے برعکس رد عمل کا سامنا کرنا پڑا جس سے وہ مایوس ہو گئے اور انہوں نے فی الوقت اے پی سی مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہی نہیں بلکہ جماعت اسلامی بھی مولانا فضل الرحمان کی خواہش کے مطابق فیصلوں کے خلاف تھی۔APC
APC
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے قبل مولانا فضل الرحمان نے باقاعدہ لابنگ کر کے یہ منصوبہ بندی کر رکھی تھی کہ وہ اس آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف وفاقی اور صوبائی ہر سطح پر بھر پور تحریک چلانے اور حکومت کے خاتمہ کے حوالے سے متفقہ طور پر حکمت عملی سامنے لائیں گے اور دونوں بڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی APCکو اس کے لیے استعمال کریں گے، ان کی منصوبہ بندی تھی کہ اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بھی اعلانات کروائے جائیں گے۔
APC
ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خود اپوزیشن اتحاد کے سربراہ بننے کے خواہشمند ہیں۔ میاں نواز شریف سے رابطہ کرنے پر ان کی جانب سے حکومت کے خاتمہ کے حوالے سے تعاون نہ کرنے کا اشارہ ملنے پر مولانا فضل الرحمان کافی حد تک مایوس ہو گئے ، لیکن انہوں نے اپنی اس کوشش کو جاری رکھا۔ APCگذشتہ روز قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قومی اسمبلی میں مفاہمتی تقریرکہ وہ حکومت کے پانچ سال نکلوانے کے لیے تیار ہیں اور حکومت کے ہر بہتر پراجیکٹ میں اس کی حمایت کریں گے، سے بھی مولانا فضل الرحمان کے ارادوں پر پانی پھر گیا۔
ان تمام باتوں سے نہ صرف مولانا فضل الرحمان مایوس ہو ئے بلکہ انہوں نے شرمندگی سے بچنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کو یہ کہہ کر ملتوی کردیا کہ پہلے بڑی سیاسی جماعتیں اپنے پارلیمانی اجلاس بلائیں جن میں ٹی او آرز بنائیں اس کے بعد معاملات طے کر کے آل پارٹیز کانفرنس بُلائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قیادت مکمل نااہل ہے، اسے بے نقاب ہونے دیا جائے، اگر فوری کسی قسم کا احتجاج کیا تو عوام میں اپوزیشن کا منفی تاثر جائے گا، حکومت کے خلاف چھ ماہ بعد پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا جانا چاہئیے۔APC

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں