ishaq dar

اسحاق ڈار نے ماروی میمن سے ناصرف خفیہ شادی کی اور خود ہی اپنا نکاح پڑھایا

Ishaq Dar
لاہور (سحر نیوز) صحافی محسن بیگ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے ماروی میمن سے ناصرف خفیہ شادی کی اور خود ہی اپنا نکاح پڑھایا، آئی ایس آئی والوں نے ان کے باورچی اور ڈرائیور سے ایک خاتون کی درخواست پر شادی سے متعلق سوال کیے تھے، انہیں اغوا نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار Ishaq Dar نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے دو ملازمین کو اغواء کیا گیا تھا۔ Ishaq Dar
اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ چونکہ اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت کا مسئلہ تھا، اس لیے ان کے لوگوں کو اغوا کیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے معروف اور سینئر تجزیہ کار محسن بیگ نے کچھ اور ہی کہانی بیان کیا ہے۔ محسن بیگ کا کہنا ہے کہ اتنی منافقت اور جھوٹ نہیں بولنا چاہئے کہ میرے دو ملازمین کو اغوا کیا گیا کیونکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مسئلہ تھا۔ Ishaq Dar

آپ خود سوچیں کہ ایک ڈرائیور اور باورچی آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں بھلا کیسے اضافہ کر سکتے ہیں؟ محسن بیگ نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار Ishaq Dar نے ماروی میمن سے ناصرف خفیہ شادی کی بلکہ خود ہی اپنا نکاح بھی پڑھایا جس کے گواہ ان کے باورچی اور ڈرائیور تھے۔ اس نکاح کے بعد اسحاق ڈار سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون نے ماروی میمن کے پیچھے آئی بی کو لگا دیا۔ Ishaq Dar
ماروی میمن پھر مجبوراً آئی ایس آئی کے پاس گئی اور کہا کہ مجھے مدد چاہئے، جس پر ان سے کہا گیا کہ اس بات کی تصدیق کریں کیونکہ آپ شادی کا دعویٰ کر رہی ہیں، ماری میمن نے بتایا کہ اس نکاح کے گواہ باورچی اور ڈرائیور ہیں۔ اس تمام معاملے کے بعد اسحاق ڈار کے باورچی اور ڈرائیور سے شادی سے متعلق سوالات کئے گئے، نہ کہ انہیں اغوا کیا گیا۔ Ishaq Dar
سوال شادی سے متعلق ہی تھے تاکہ مدد طلب کرنے والی ماروی میمن کی داد رسی کی جائے۔ محسن بیگ کا کہنا ہے کہ بعد میں جب ماروی میمن نے اپنا حق مانگا تو اسحاق ڈار نے شادی کی تردید ہی کر دی، حالانکہ اس نکاح کو دو سال گزر چکے تھے۔ بعد میں کہہ دیا گیا کہ چونکہ گواہ دور بیٹھے تھے اور انہوں نے کچھ سنا ہی نہیں تھا، اس لئے یہ نکاح جائز نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں