Aewan e qalam

تحریک پاسبان چھمب منشور کی روشنی میں”

Aewan E Qalam
آج “تحریک پاسبان چھمب” کا منشور تحریک کے آفیشل پیج پر شاہع کیا گیا منشور کا بغور جاہزہ لیا چونکہ کچھ دن سے آفیشل پیج کی انتظامیہ کی جانب سے ایک اشتہار کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا کہ کہ تحریک جلد اپنا ایجنڈا / اغراض سوشل میڈیا پر شاہع کرے گی منشور کے جاہزے سے بے حد مسرت ھوہی کہ اعلی مقاصد ، سماجی خدمت اور رضاکارانہ جذبے کے ساتھ تحصیل برنالہ کے نوجوانوں نے اس نوخیز سماجی پلیٹ فارم کو ترتیب دیا ھے……………….

کسی بھی تنظیم /تحریک کے مستقبل کا تعین اس کے اھداف/مقاصد سے ھوتا ھے محدود وسطحی مقاصد کی حامل تنظیمیں جلد ھی گوشہ گمنامی میں چلی جاتی ھیں جبکہ اعلی مقاصد کیلیے معرض وجود میں آنے والی تحریکیں ھرعہد کے دوش بدوش چلتی ھیں اور اپنے انمٹ نقوش معاشرے پر مرتب کرتی ھیں تحریک پاسبان چھمب کے منشور/ مقاصد کاجاہزہ احقرراقم الحروف نے بغور کیا اس کے مرتبین ومنتظمین کو مبارک ھو کہ انہوں نے نہایت جامع،مفصل اور بلند عزاہم کے حصول کی داغ بیل ڈالی ھے……………….

تحریک کی منشورکمیٹی نے ھمہ گیر ویژن اپنے کارکنان کو مہیا کرکے ان کی قوت عمل کو مہمیز لگاہی ھے بالخصوص “علم امن خدمت” کو منشور کی اساس قرار دے کر منشورکمیٹی کے اراکین نے ایک جامع نظام خدمت کی جانب قدم بڑھایا ھے احقرراقم الحروف علی وجہ البصیرت یہ کہنے کی پوزیشن میں ھے کہ تحریک کے ارباب بسط وکشاد نے “علم امن اور خدمت” کو جس اندازمیں سلوگن قرار دے کر سماجی خدمت میں عملی قدم رکھا ھے یہ علاقہ کی تقدیر پلٹ کر رکھ دے گی………………..

منشور کی آفیشل پیج پر چسپانگی پر لاتعداد افراد کا منشور پراظہار پسندیدگی اور منشور کو شئر کرنا یہ تحریک کیلیے خوش آہند ھے عوامی پذیراہی کے ساتھ ساتھ تحریک کے کارکنان کا جوش وجذبہ قابل ستاہش ھے امید ھے مستقبل میں یہ تحریک خطہ کی فلاح وبہبود اور سماجی خدمت میں ناقابل فراموش کردار ادا کرے گی مستقبل کا مورخ جب بھی علاقہ کی تعمیرو ترقی پر قلم اٹھاہے گا اس باب کاسرنامہ “تحریک پاسبان چھمب” ھی ھو گا………………….

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں