khalid ibrahim

آزاد کشمیر کے سینئر سیاستدان سردار خالد ابراہیم انتقال کر گئے

Khalid Ibrahim
مظفرآباد: (سحر نیوز) آزاد کشمیر کے سینئر سیاست دان اور رکن قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم (Khalid Ibrahim) ایک بھرپور سیاسی زندگی گزارنے کے بعد 72 برس کی عمر میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔

صدر آزاد جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور رکن قانون ساز اسمبلی خالد ابراہیم (Khalid Ibrahim) کو گزشتہ رات فشار خون کی وجہ سے بریمن ہیمرج ہوا تھا۔ خالد ابراہیم آج صبح اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ خالد ابراہیم (Khalid Ibrahim) سابق صدر آزاد کشمیر سردار ابراہیم کے فرزند تھے اور چار دہائیوں تک آزاد کشمیر کی سیاست پر اپنی اصول پسندی کے باعث چھائے رہے۔ خالد ابراہیم (Khalid Ibrahim) متعدد مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ مرحوم نے پیپلزپارٹی سے سیاست کا آغاز کیا تھا۔ (Khalid Ibrahim)

90 کی دہائی میں بے نظیر بھٹو سے سیاسی اختلافات کی وجہ سے پی پی چھوڑ کر اپنی الگ سیاسی جماعت جموں وکشمیر پیپلزپارٹی بنائی۔ وہ راولاکوٹ کے انتخابی حلقے سے الیکشن جیت کر قانون ساز اسمبلی کے رکن بنے۔ سردار خالد ابراہیم (Khalid Ibrahim) اپنی اصول پسندی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے سیاسی حلقوں میں منفرد مقام رکھتے تھے۔ خالد ابراہیم (Khalid Ibrahim) کو اپنے آبائی علاقے راولاکوٹ میں انکے والد ارو سابق صدر آزاد کشمیر سردار ابراہیم خان کے پہلو میں سپرد خا کیا جائے گا۔(Khalid Ibrahim)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں