چودھری پرویز الٰہی کی جہانگیر ترین سے ملاقات کے اندر کی کہانی سامنے آ گئی

PTIDefference
لاہور(سحر نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، دونوں کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے متعلق کیا بات ہوئی، فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات میں طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے، چودھری پرویز الٰہی نے جہانگیر ترین سے کہا کہ ’’یار اس سرور نوں کنٹرول کرو‘‘ جس پر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ آپ کے چیف منسٹر کو اس نے چلنے نہیں دینا۔
واضح رہے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان موجوددہ ملکی سیاسی صورتحالی اور سینیٹ میں پنجاب کی دو سیٹوں پر الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے بڑی محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان جلد قرضوں سے نجات حاصل کر کے خوشحالی کی منزلیں طے کر لے گا، پاکستان کی خوشحالی کے سفر میں ہماری جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں حمزہ شہباز سے متعلق بھی اظہار خیال کیا گیا جس میں حمزہ شہباز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز عمران خان سے زیادہ مجھ پر تنقیدی حملے کرتے ہیں۔ پہلے رانا ثناءاللہ تھے اب حمزہ شہباز تنقید کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں