DGNAB

جعلی ڈگری معاملہ؛ نیب لاہور اپنے ڈی جی کے دفاع میں میدان میں آ گیا

DGNAB
لاہور: جعلی ڈگری کیس کا معاملہ سنگین ہونے پر نیب اپنے ڈی جی کے دفاع میں میدان میں آ گیا ہے اور اس معاملے کو اٹھانے والے سیاست دانوں کو مافیا قرار دے دیا۔ DGNAB

ترجمان نیب کے مطابق ان کے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم مردِ مومن ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈی جی نیب DGNAB لاہور پٹواری مافیا کے نشانے پر آچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو بکا نہیں، جھکا نہیں اسے توڑنے کے لئے نت نئی سازشوں کا جال بُننا شروع کر دیا گیا ہے اور ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی شخصیت کو متنازع بنانے کیلئے ان کی اصل ڈگری کی رنگین کاپی میں ازخود فونٹ کے ردوبدل کے ذریعے تبدیلی کی گئی اور اس جعلی کاپی کو میڈیا میں وائرل کیا گیا۔ DGNAB

ترجمان نیب DGNAB کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب کو الخیر یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اصل ڈگری “ایریل” فونٹ میں ہے جس کی کلر کاپی کو دانستہ طور پر “کیلیبری” فونٹ میں تبدیل کیا گیا، کیلیبری فونٹ 2003 میں متعارف کروایا گیا لیکن اس وقت ان کی ڈگری تصدیق کے مراحل سے گزر چکی تھی تاہم یہ بات عیاں ہے کہ ایک کرپٹ مافیا ان کی شخصیت کو متنازع بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ یہ وہی مافیا ہے جس نے ایون فیلڈ فلیٹس کے معاہدے میں بھی ردوبدل کرنے کی سازش کی لیکن ان کی یہ سازش ناکام رہی۔ DGNAB

اس سے قبل سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب DGNAB لاہور شہزاد سلیم کا مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ DGNAB

واضح رہے گزشتہ سال 26 اکتوبرکو ڈی جی نیب DGNAB لاہورشہزاد سلیم کی تعیناتی مبینہ جعلی ڈگری پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ DGNAB

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں