Money Laundering

منی لانڈرنگ میں ملوث بڑی مچھلیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا (Money Laundering)

(Money Laundering)
اسلام آباد ۔ (سحر نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ (Money Laundering) میں ملوث بڑی مچھلیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لوٹی ہوئی (Money Laundering) ملکی دولت کو بیرونی ممالک سے واپس لانے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی شخص بیرونی ممالک میں اپنی بلیک منی کو چھپا نہیں سکے گا، منی لانڈرنگ (Money Laundering) کو روکنے کے لیے تعاون کے حوالے سے 10 ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 700 ارب روپے کی بیرون ملک منی لانڈرنگ (Money Laundering) کی گئی۔ اسحاق دار کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیر خزانہ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے جو ان دنوں لندن میں چھپے ہوئے ہیں۔ (Money Laundering)

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ ان کے بہتر کام کرنے والے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اتھارٹی سے ایم ایل ایز پر تفصیلی بات ہوئی ہے، میرے دورہ برطانیہ کا مقصد مرکزی اتھارٹی سے تبادلہ خیال کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹس رکھنے والوں اور منی لانڈرنگ (Money Laundering) کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ (Money Laundering)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں