چوہدری آصف حنیف کیلوی ایڈووکیٹ صاحب شہید مادر وطن برھان وانی شہید مظفرآباد میں جناح کا پاکستان کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج فرزند کشمیر جناب خورشید حسن خورشید سابق صدر آزاد کشمیر اور قائد اعظم کے پرہیویٹ سیکرٹری کے مزار کے احاطے میں واقع ھال میں برھان وانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حاضر ہوا ہوں جناب چوہدری آصف حنیف کیلوی نے غازی ملت سردار محمد خالد ابراھیم ایڈووکیٹ صاحب کے لیئے فاتحہ خوانی کی اور انکے سیاسی بےداغ کردار کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا برھان وانی اور ڈاکٹر منان وانی شہید کے فلسفہ خودی اور شھادت پر روشنی ڈالی اور پیغام دیا کہ ھم اس راستے پر چل کر انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے شھید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ھےبرھان وانی شہید نے تحریک آزادی میں وہ روح پھونک دی جو نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ھے تقریب اسپیک فار کشمیر کے نام سے منعقد تھی تقریب کاانعقااد جناح کاپاکستان کیطرف سے کیا گیا،تقریب میں مزید حریت رہنماء الطاف وانی، مشہور ٹی وی اینکر اویس ربانی،شہیر سیالوی و دیگر نے شرکت کی تقریب کیصدارت شاہد چوہدری نے کی.
