Imran Khan

ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان(Imran khan)

Imran khan
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو123ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے،امریکا نے پاکستان کو صرف 20ارب کی امداد دی ،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 75ہزار قربان کی ہیں۔وزیراعظم عمران خان (Imran khan) کا ردعمل
لاہور(سحر نیوز) وزیراعظم عمران خان (Imran khan) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح کیا ہے کہ ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو123ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے، جبکہ امریکا نے پاکستان کو صرف 20ارب ڈالرز امداد دی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر ٹرمپ کو پاکستان سے متعلق اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں (Imran khan) نے کہا کہ نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا۔ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو123ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔جبکہ امریکا نے پاکستان کو صرف 20ارب کی امداد دی ہے۔

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 75ہزار قربان کی ہیں۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑڈالر سے زیادہ دیتے تھے۔

انہوں نے امریکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کی قربانیوں کی بجائے تنقید کی بوچھاڑ کردی۔ ٹرمپ انٹرویو کے دوران سابق امریکی صدر اوباما اور وزیر خارجہ ہیلی کلنٹن پرتنقید کرتے ہوئے پاکستان کا ذکر بھی لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا،۔ ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑڈالر سے زیادہ دیتے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ہم پاکستان کوسپورٹ کررہے تھے اوراسامہ بن لادن وہاں رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی یہ امداد اس لیے بند کی کیوںکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ (Imran khan)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں