Alim Khan

علیم خان (Alim Khan) کیخلاف نیب میں زمین پرقبضہ کرنےکی درخواست دائر

لاہور(سحر نیوز) سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان (Alim Khan) کے خلاف نیب میں زمین پر قبضہ کرنے کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی، علیم خان (Alim Khan) کیخلاف نیب لاہور میں اگست میں درخواست دائر کی گئی، ملک پور کے سائلین نے نیب لاہور سے 3 ماہ بعد رابطہ کیا توجواب ملا کہ مزید 2 سے 3 مہینے انتظار کرو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صوبائی وزیرپنجاب عبدالعلیم خان (Alim Khan) کے خلاف ملک پور کی رہائشی خاتون اور دیگر سائلین نے زمین پر قبضہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔
نیب لاہورنے اگست 2018ء میں درخواست وصول کرکے ڈائری نمبر جاری کیا۔درخواست دائر کیے 3 ماہ گزر گئے۔علیم خان (Alim Khan) کیخلاف خاتون سائل اور دیگر نے زمین پر قبضہ کرنے پر نیب لاہور سے تین مہینے پہلے رجوع کیا۔ نیب نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

تین ماہ بعد نیب سے رجوع کیا گیا تو جواب ملا کہ مزید 2 سے 3 مہینے انتظار کرو۔ درخواست کے مطابق علیم خان نے ملک پور کے علاقے میں زمین پر قبضہ کیا اور رقم بھی ادا نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام نیب بیورودفاترز 2مہینے میں درخواست وصول کرکے کاروائی کرنے کے مجاز ہیں۔ واضح رہے نیب میں علیم خان (Alim Khan) کیخلاف آف شور کمپنی اور ہاؤسنگ سوسائٹی اور کرپشن کیسز بھی نیب میں زرسماعت ہیں۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ نے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ علیم خان (Alim Khan) اور (ن) لیگ کے لیڈروں نے مل کر قبضے کیے اور ہائوسنگ سوسائٹیاں بنائیں۔ کون نہیں جانتا علیم خان (Alim Khan) ایک بدنام زمانہ قبضہ گروپ ہے۔علیم خان (Alim Khan) اور اسکا لیڈر آج بھی نیب کو مطلوب ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنی پارٹی کو صرف الزام لگانا سکھایا ہے۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں