Abdulqadas Bizenjo

اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو (Abdulqadas Bizenjo) نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

کوئٹہ(سحر نیوز) :اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو(Abdulqadas Bizenjo) نے حالیہ صورتحال سے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، باقاعدہ اعلان آئندہ آنے والے دنوں میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حالیہ اسمبلی بھی مکمل استحکام حاصل نہیں کر سکی۔یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں میں رسہ کشی بھی جاری رہتی ہے۔
کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان حکومت میں بھی تناو سامنے آیا تھا تاہم معاملات طے پا گئے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو (Abdulqadas Bizenjo) نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عہدہ چھوڑنے کی بنیادی وجہ حکمران جماعت میں پھوٹ پڑنا ہے جس سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو (Abdulqadas Bizenjo) مایوس ہیں۔

گزشتہ روز ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو (Abdulqadas Bizenjo) کا کہنا تھا کہ مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم خاموش رہ کر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا، مزید خاموش رہنا حلقے اور صوبے کے عوام کے مفاد میں نہیں، اسپیکر ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت نہیں کرپا رہا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا، بحیثیت ایم پی اے کام کو ترجیح دوں گا جب کہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو تمام صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں