Qamar Javaid Bajwa

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Javaid Bajwa) کا نام دنیا بھر کی با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

(Qamar Javaid Bajwa)
اسلام آباد(سحر نیوز) : پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Javaid Bajwa) کا نام دنیا بھر کی طاقتور اور با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں موجود 7.5 بلین افراد میں سے صرف 75 افراد کو دنیا کی با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس حوالے سے فوربز نے دنیا بھر کی با اثر ترین شخصیات کی ایک فہرست تیار کی جس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Javaid Bajwa) کا نام بھی شامل ہے۔(Qamar Javaid Bajwa)
اس فہرست میں جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Javaid Bajwa) کا 68 واں نمبر ہے ، اور وہ واحد پاکستانی ہیں جو فوربز کی اس فہرست کا حصہ ہیں جبکہ ان کے بھارتی ہم منصب جنرل بپن راوت کا اس فہرست میں دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ فوربز کی اس فہرست میں سب سے پہلا نام چینی صدر شی چن پنگ کا ہے۔

چینی صدر شی چن پنگ کو چین کی کمیونسٹ جماعت کی جانب سے آئین میں ترمیم کے بعد ملنے والی طاقت اور اختیار کے بعد یہ مقام حاصل ہوا جس سے کئی دہائیوں قبل صرف چئیرمین ماؤ ہی مستفید ہوئے تھے۔

چینی صدر شی چن پنگ نے اپنی طاقت کے بل بُوتے پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو نمبر 1 سے ہٹا کر نمبر 2 پر کر دیا اور خود ان کی جگہ لے لی، حالانکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن مسلسل چار سال تک اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔فوربز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس فہرست میں تیسرا درجہ دیا اور یہ سب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بے وقوفانہ بیانات اور ان کی جارحانہ پالیسیوں کے سبب ہوا۔
اس فہرست میں چوتھے نمبر پر جرمن چانسلر انجلینا مارکل ہیں جو دنیا کی طاقتور ترین خاتون اور یورپ کی دی فیکٹو لیڈر بھی ہیں۔ اس فہرست پر پانچواں نمبر نہ تو کیس سیاست دان کا ہے اور نہ کسی ملک کے صدر یا وزیراعظم کا، بلکہ اپنی پوری زندگی ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود شخصیت کا نام جیگ بیزوس ہے جو ایمازون کے مالک ہیں ، اور اب دنیا بھر کی پانچویں طاقتور اور بااثر ترین شخصیت ہیں۔
فوربز کی جانب سے تشکیل دی جانے والی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر پوپ فرانسس، ساتویں نمبر پر بل گیٹس،آٹھویں نمبر پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان،نویں نمبر پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور دسویں نمبر پر گوگل کے شریک بانی اور Alphabet کے چیف ایگریکٹو آفیسر لیری پیج ہیں۔ یہی نہیں اس فہرست میں کچھ اور معروف شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔ فہرست میں فرانسیسی صدر ایمینوئل مارکون بارہویں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے بانی تیرہویں، جنوبی کوریا کے صدر 54 ویں اور نیٹ فلکس کے شریک بانی ریڈ ہیسٹنگز 71 ویں نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Javaid Bajwa) 68 ویں نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں