Chaudhary Sarwar

چوہدری سرور (Chaudhary Sarwar) نے اپنی جیب سے 32 قیدیوں کا جرمانہ ادا کر دیا

لاہور (سحر نیوز) :گورنر پنجاب چوہدری سرور (Chaudhary Sarwar) نے جرمانے کی رقم ادا کر کے 32 قیدیوں کی رہائی دلوا دی اور کہا کہ بر وقت فیصلوں کے لیے عدلیہ میں اسپیڈی سسٹم لانا ہو گا۔پولیس کے نظام،تفتیش اور عدالتی نظام میں تیزی کا کر انصاف کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ پنجاب چوہدری سرور (Chaudhary Sarwar) نےکوٹ لکھپت جیل کے مخلتف شعبہ جات کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے 32 قیدیوں کے جرمانے کی رقم اپنی جیب سے ادا کر کے انہیں آزاد دلائی۔قیدیوں کی رہائی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے جیل انتظامیہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو بہترن بنانے کی ضرورت پر زور دینا چاہئیے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی جیلوں میں قیدیوں کو سہولتیں یورپی ممالک سے کم نہیں ہیں۔

خیال رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کی جیلوں کویورپ کی طرز پر جدید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیلوں میں جدید طرز کے آلات کے لیے حکومت تک سفارشات بھجوائی جائیں گی۔ سیکورٹی الارم ،آٹومیٹک سلاخیں ،اسپیشل مانیٹرنگ رومز پر غور کیا جا رہا ہے،آٹی ماہرین اور وزیرجیل خانہ جات کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران جیل کی بہتری کے لیے جامعہ حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔جب کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار حسین وڑائچ کا ڈسٹر کٹ جیل اوکاڑ ہ کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ کہ پنجاب کی جیلوں کو مثبت اور قابل عمل پالیسیوں کے زریعے دارالاصلاح میں تبدیل کیا جائے گا ۔
جیلوں کے نظام کو سینٹرل کمپیوٹر ائز ڈ نظام سے منسلک کر کے ان کی مانیٹرننگ کی جائے گی ۔جیلوں کے لئے خریدے گئے سامان اور استعمال کئے گئے سامان سے متعلق مکمل انفارمیشن ہر وقت دسیتیاب ہو گی ۔ٹیوٹا کے ذریعے جیلوں میں قیدیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا اور انہیں مختلف ٹریڈز کی تربیت فراہم کر کے یہاں پر چھوٹی سطح پر کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا۔ (Chaudhary Sarwar)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں