لاہور(اسحر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کی خارجہ پالیسی (foreign policy)
پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ خان صاحب غیرپیشہ ورانہ طریقے سے خارجہ پالیسی (foreign policy)
چلارہے ہیں،وزیراعظم بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،عمران خان غیرجمہوری قوتوں کے ذریعے اقتدار میں آئے،دباؤ برداشت نہیں کریں گے،پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا اس کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں۔
انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان غیرجمہوری قوتوں کے ذریعے اقتدار میں آئے۔پیپلزپارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا اس کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے۔اب تک صرف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے۔احتساب کرنا ہے توپھر سب کا احتساب کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دباؤ ڈال کرمخالفت سے روکنا چاہتے ہیں۔خان صاحب بیرون ملک جاکر پاکستان کی سیاستدانوں کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔
وزیراعظم بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔خان صاحب غیرپیشہ ورانہ طریقے سے خارجہ پالیسی (foreign policy)
چلارہے ہیں۔ دوسری جانب بلاول بھٹوزرداری نے معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ فہمیدہ ریاض ترقی پسندی کی علمبردار، حقوق نسواں کی محافظ تھیں، آمریت میں حق گوئی پرجلاوطنی کی صعوبتیں اورمقدمات کاسامنا کیا۔
بلاول ہائوس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا فہمیدہ ریاض سے محبت واحترام کارشتہ رہاہے، وہ ترقی پسندی کی علمبردار، حقوق نسواں کی محافظ تھیں، ان کی ادبی خدمات قوم کے لیے بیش بہاخزانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کاان سے محبت واحترام کارشتہ رہا، ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیازبھی دیاگیا۔