Mounas Alahi

وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ (Mounas Alahi)

اسلام آباد (سحر نیوز) : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ق کو ایک اور وزارت دئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی (Mounas Alahi) کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مونس الٰہی (Mounas Alahi) کو وزارت صنعت کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے البتہ اس کا حتمی اعلان حکومت کی طرف سے مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی وفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی تھی جس میں 5 وفاقی وزراء اورایک وزیرمملکت کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کی منظوری دی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست کو 20 رکنی وفاقی کابینہ تشکیل دی تھی۔

20 رکنی وفاقی کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان شاہ محمود قریشی، انسانی حقوق کی وزارت کا قلمدان شیریں مزاری کوسونپا گیا جبکہ غلام سرور خان وزیر پٹرولیم، نورالحق قادری مذہبی امور، فروغ نسیم قانون و انصاف کے وزیر ہوں گے۔ اسی طرح دفاعی پیداوار کے لیے زبیدہ جلال ، اطلاعات ونشریات کیلئےفواد چوہدری، وزارت ریلوے کا قلمدان شیخ رشید کوسونپا گیا۔
وزیراعظم نے وزارت دفاع پرویز خٹک کو سونپی جبکہ طارق بشیر چیمہ ریاستی اور سرحدی امور اور اسد عمروفاقی وزیرخزانہبنے۔اسی طرح شفقت محمود فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ،خالد مقبول صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ،فہمیدہ مرزا وزیربین الصوبائی رابطہ اور عامر محمود کیانی وزیرصحت بنے۔جس کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کے تحت ظہیرالدین بابراعوان مشیر پارلیمانی امور، امین اسلم مشیر ماحولیات،ڈاکٹر عشرت حسین کومشیر اصلاحات،عبدالرزاق داؤد کومشیر برائے اقتصادیات اورمحمد شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ (Mounas Alahi)
تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مونس الٰہی (Mounas Alahi) کو وزارت صنعت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ (Mounas Alahi)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں