Dam fund

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ (Dam fund) میں مزید ایک ہزار پاؤنڈز دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (سحر نیوز) (Dam fund) :ملک میں پانی کی قلت اور بحران کے خدشے کو کم کرنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا جس کے لیے عطیات (Dam fund) جمع ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈریزنگ (Dam fund) کے سلسلے میں لندن کے ایک نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سےڈیم فنڈز(Dam fund) میں 53 لاکھ پاؤنڈز کا عطیہ دیا گیا ۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی ڈیم فنڈ (Dam fund) میں مزید ایک ہزار پاؤنڈز دینے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اس سے پہلے بھی ڈیمز فنڈ (Dam fund) میں اپنی جیب سے 20 لاکھ روپے عطیہ کر چکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان کی ہدایت پر سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ملک میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ ریزنگ کی گئی ، جس کے تحت چند ہی منٹوں میں تقریباً 8 کروڑ روپے جمع ہو گئے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز فنڈ (Dam fund) قائم کیا گیا جس میں پاکستانیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ (Dam fund) میں حصہ ڈالنے کی اپیل کے بعد یہ سلسلہ مزید تیز ہو گیا ۔ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم کئے جانے والے وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ (Dam fund) میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (”DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018”) رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔ جہاں ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیہ جمع کروایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں