PTV corruption case

ڈاکٹر شاہد مسعود پی ٹی وی کرپشن کیس (PTV corruption case) میں گرفتار

سلام آباد(سحر نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس (PTV corruption case) میں گرفتار کرلیاہے. اطلاعات کے مطابق معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس (PTV corruption case) میں گرفتار کرلیا گیا ہے، پی ٹی وی کرپشن کیس (PTV corruption case) میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو ضمانت خارج ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں گرفتار کیا.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے، دوران سماعت پی ٹی وی کے وکیل محمد نذیر جواد نے موقف اختیار کیا کہ شاہد مسعود نے جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی.
پاکستان ٹیلی ویژن کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں پی ٹی وی کے کاشف ربانی بھی شریک ملزم ہیں، جعلی کمپنی کو کاشف ربانی اور شاہد مسعود کے علاوہ کوئی نہیں جانتا تھا، شریک ملزم کاشف ربانی ضمانت مسترد کرنے پر 1 کروڑ 29 لاکھ روپے واپس کر چکے ہیں اور شریک ملزم روشن مصطفی گیلانی نے بھی 80 لاکھ روپے واپس کئے جب کہ شریک ملزم کہتے ہیں کہ باقی پیسے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دینے ہیں. (PTV corruption case)
دوسری جانب اینکرکے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ شاہد مسعود کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا، انہوں نے لیگل ایڈوائزر کی تیار کردہ دستاویز پر دستخط کیے جب کہ انکوائری کمیٹی نے جعلی کمپنی سے معاہدے کا ذمہ دار شاہد مسعود کو قرار دیا حالانکہ شاہد مسعود کو انکوائری میں شامل ہی نہیں کیا گیا اور وہ مستعفی بھی ہو چکے تھے. واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور چیئرمین پی ٹی وی کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے. (PTV corruption case)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں