لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ (Section 144) کر دی گئی

لاہور (سحر نیوز) : لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 (Section 144) نافذ کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144(Section 144) نافذ کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144(Section 144) ایڈشنل سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر نافذ کی گئی جس کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی ۔ دفعہ 144 کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کو دی جانے والی احتجاجی کال کے پیش نظر صوبہ پنجاب باالخصوص راولپنڈی سے تحریک لبیک کے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کیا جس کے بعد تحریک لبیک کے قائدین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گذشتہ رات تحریک لبیک کے کارکنوں کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اور تحریک لبیک کی دیگر قیادت کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامی ہلچل اور ایکشن دیکھنے میں آیا ۔ (Section 144)

اسلام آباد پولیس نے تحریک لبیک کی قیادت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بعد کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کو کنٹینر لگا کر محفوظ بنانے کے عمل کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کے ریڈ زون اور فیض آباد کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ تحریک لبیک 25 نومبر کو پھر سے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ (Section 144)
تحریک لبیک آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں پر معافی مانگنے کے بعد اب دوبارہ ویسے ہی پُرتشدد مظاہرے کرنے کی منصوبہ کر رہی تھی، اسی باعث ملک بھر میں تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ۔ قائدین کی گرفتاری کے خلاف تحریک لبیک نے احتجاج کی کال دی جس کے لیے مختلف شہروں سے تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔ امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے اور کسی ناخوشگوار وا قعہ سے بچنے کے لیے اب لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144(Section 144) نافذ کر دی گئی ہے۔ (Section 144)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں