Khadim Rizvi

خادم حسین رضوی (Khadim Rizvi) کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

لاہور(سحر نیوز) خادم حسین رضوی (Khadim Rizvi) کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں، تحریک لبیک 25 نومبر کو پھر سے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، اسی باعث جماعت کی قیادت کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی(Khadim Rizvi) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

علامہ خادم رضوی (Khadim Rizvi) کو تحریک لبیک کے لاہور میں واقع مرکز سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل کا مزید دعویٰ ہے کہ خادم رضوی (Khadim Rizvi) کے بیٹے نے بھی اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

خادم رضوی (Khadim Rizvi) کی گرفتاری کی خبر سامنے آنے کے بعد سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ انہیں اب کس سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ تحریک لبیک 25 نومبر کو پھر سے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔ تحریک لبیک آسیہ بی بی کیس کے بعد کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں پر معافی مانگنے کے بعد اب دوبارہ ویسے ہی پرتشدد مظاہرے کرنے کی منصوبہ کر رہی تھی، اسی باعث ملک بھر میں تحریک لبیک کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ہے۔
جبکہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی (Khadim Rizvi) کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال حکومتی سطح پر کوئی باقاعدہ اعلان یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔ لیکن یہ بھی یاد رہے کہ عدالت نے فیض آباد کیس کا فیصلہ بھی ایک جانب محفوظ کیا ہوا ہے تو دوسری جانب لندن میں موجود چیف جسٹس سے جب پوچھا گیا کہ سیاستدانوں کے خلاف تو توہین عدالت کی آڑ میں بہت کچھ کیا جارہا ہے تو وہ انتہا پسند جنہوں نے سر عام گالیاں دیں اور کفر کے فتوے لگائے تو ان کے خلاف کیا ہوگا تو اس پر انکا کہنا تھا کہ آپ بہت جلد ہمارے اقدامات دیکھ لیں گے۔ (Khadim Rizvi)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں