میران شاہ(سحرنیوز) وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ پہنچ گئے ہیں. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے ٹوئٹ کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورے کے دوران سیکورٹی صورتحال، استحکام کے لیے جاری آپریشنز، سماجی اور اقتصادی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی. (Imran Khan)
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم (Imran Khan) , غلام خان ٹرمنل کے دورے اور سرحد پر باڑ لگانے کے معائنے کے ساتھ ساتھ میران شاہ کے قبائلی عمائدین سے بھی خطاب کریں گے.
تفصیلات کے مطابق عمران خان (Imran Khan) کا بطور وزیر اعظم (Imran Khan) شمالی وزیرستان کا یہ پہلا دورہ ہے، اس دورے کے دوران وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی عمران خان (Imran Khan) کے ہمراہ ہیں.
وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میرانشاہ پہنچ گئے، گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، وزیردفاع پرویز خٹک اور خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بھی وزیراعظم (Imran Khan) کے ہمراہ ہیں. وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے کی سیکورٹی صورت حال، آپریشن، سماجی اور اقتصادی منصوبوں، ٹی ڈی پیز بحالی کے امور پربریفنگ دی جا رہی ہے.
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) غلام خان ٹرمینل اوربارڈرفینسنگ کا بھی دورہ کریں گے، وزیراعظم (Imran Khan) علاقہ عمائدین کے جرگے سے بھی خطاب کریں گے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) کی جانب سے قبائلی اضلاع میں 2 یونیورسٹیز،ہسپتال اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے. یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) سے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی تھی جس میں فاٹا انضمام، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی عوام کو درپیش مسائل پربات چیت کی گئی تھی.
وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے کہا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے قبائلی عوام نے بے شمار مشکلات برداشت کیں، قبائلی علاقوں کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی کو قبائلی عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے.