اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 نومبر 2018ء) : سابق بھارتی معروف کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو(Nawajit Singh Sidoo) نے بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو ایک کرنے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر نوجوت سنگھ سدھو(Nawajit Singh Sidoo) ایک بار پھر محبتوں کا پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب کو ایک کرنے کی تجویز دے دی ہے ۔ (Nawajit Singh Sidoo)
وہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کہ یہ مثبت قدم ہے بارڈر بند کرنے سے ہمیں کیا ملا۔ (Nawajit Singh Sidoo)
اگر کوئی چیز آگے بڑھے تو امن و امان سے بڑھے گی۔امن خود ہی خوشحالی کو لے کر آتا ہے۔اگر ہم لوگوں کی زندگی میں بہتری لاسکیں تو یہ ایک بڑا قدم ہے۔انہوں نے اس موقع پر یہ بھی تجویز دی کہ بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب کو ایک کر دینا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میل ممبئی سے آتی تھی اور پنجاب تک چلتی تھی میں اس ریل کو یورپ تک جاتے دیکھنا چاہتاہوں۔اگر یہ سرحد کھل گئی تو چھ ماہ میں چھ سال کی ترقی ہوگی۔یہاں سے سبزی، فروٹ اور سیمنٹ یورپ جاکر فروخت ہوگا۔کوئی ملک اکیلے کچھ نہیں کرسکتا ،دونوں کو آگے بڑھنے کیلیے قدم اٹھانا ہوگا۔