Indian Foreign Minister

پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ بھارتی وزیر خارجہ (Indian Foreign Minister)

نئی دہلی (سحر نیوز) بھارتی وزیر خارجہ (Indian Foreign Minister) سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی مذکرات نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پی جے بی پاک بھارت امن مذاکرات سے خائف نظر آتی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی ٹھکرا دی ہے جب کہ بھارتی وزیر خارجہ (Indian Foreign Minister) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ (Indian Foreign Minister) سشما سوراج نے مصروفیات کے باعث کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی ۔عوت دینے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرکرتے ہوئے دو رکنی وفد کی شرکت کی تصدیق کر دی دو بھارتی وزراء ہر سمرت کور بادل اور ایچ ایس پوری پر مشتمل وفد تقریب میں بھارت کی نمائندگی کرے گا۔

ہفتہ کے روز ٹویئٹر پر جاری پیغام میں سشمار سوراج (Indian Foreign Minister) نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مصروفیات کے باعث کرتار پورہ بارڈر کی تقریب میںشرکت سے معذرت لر کی جبکہ دو رکنی بھارتی وفد بھارت کی نمائندگی کرے گا۔ وفد میں ہر سمرت کو ر بادل اور ایچ ایس پوری شامل ہیں سشمار سوراج (Indian Foreign Minister) کا کہنا تھا کہ میری معذرت کو ٖٖغلط رنگ نہ دیا جائے پاکستان کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اور امید کرتے ہیں کہ سکھوں کے مذہبی جذبات کے پیش نظر پاکستانی حکومت راہداری کی تعمیر تیزی سے مکمل کرے گی جس سے بھارتی شہریوں کو مذہبی رسومات ادا کرنے میں آسانی ہو گی۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کوریڈور کی تعمیر میں دریائے راوی پر پل اور بارڈر کے قریب مختلف محکموں کے دفاتر کے قیام کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا. سنگ بنیاد کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کرتار پور کوریڈور منصوبے میں دریائے راوی پر 800 میٹر پل، پارکنگ ایریا اور سیلاب سے بچاﺅ کیلئے فلڈ پروٹیکشن بند بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں ہوٹل اورگوردوارے کی توسیع بھی کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں