اسلام آباد (سحر نیوز) : پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود(Shahid Masood) کو جیہل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود (Shahid Masood) کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود (Shahid Masood) کو ڈیوٹی جج محمد انعام اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ڈاکٹر شاہد مسعود (Shahid Masood) کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود (Shahid Masood) کو 24 نومبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے ایف آئی کو ملزم کو 5 روز کے بعد عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر ملزم سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ اور ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی۔
جس کے بعد آج انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 23 نومبر کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود(Shahid Masood) کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود (Shahid Masood) کو عدالت سے گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ قبل ازیں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود (Shahid Masood) کے خلاف کرپشن کیس میں درخواست دائر تھی۔ جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت میں سپیشل جج سنٹرل نے اینکرشاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی ۔ بتایا گیا کہ ضمانت خارج کیے جانے پراینکر ڈاکٹرشاہد مسعود (Shahid Masood) عدالت سے فرار ہوگئے ۔
اینکرشاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے خارج کردی ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود (Shahid Masood) نے جعلی کمپنی کی ملی بھگت سے پاکستان میں کرکٹ میچز کی کوریج کا معاہدہ کیا تھا جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ شاہد مسعود پربطورایم ڈی اورچیئرمین پی ٹی وی 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ اینکر ڈاکٹرشاہد مسعود ضمانت خارج ہونے پرعدالت سے فرار ہوگئے، ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتاری کے لیے ڈاکٹر شاہد مسعود (Shahid Masood) کے گھر چھاپہ مارا لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود فرار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرسابق ایم ڈی پی ٹی وی کی گرفتاری کے لیے ایف سیون میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن اُن کی گاڑی میں صرف ڈرائیور موجود تھا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود (Shahid Masood) ایف آئی اے کے ہاتھ نہ آسکے اور فرار ہو گئے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود (Shahid Masood) نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ تاہم آج ہونے والی سماعت میں بھی ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی جس پر اسلام آباد پولیس نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود (Shahid Masood) کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔