value of rupees

روپےکی قدر (value of rupees) میں کمی سےگھبرانے کی ضرورت نہیں، عمران خان

اسلام آباد(سحر نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر (value of rupees) میں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، صبح سے فون بج رہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہوگیا، ملک کا سب سے بڑامسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے، یہ کچھ دیر کیلئے مشکل وقت ہے، ڈالرز کی قدرمیں کمی کیلئے سرمایہ کاری اور برآمدات کو بڑھانا ہوگا، ہم وہ قدم اٹھا رہے ہیں جس سے ڈالر مزید نیچے نہیں جائے گا۔
انہوں نے آج یہاں جے ڈبلیوفورلینڈ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان میں 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ پاکستان میں پہلی بار کارڈ مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے لگا ہے۔ اب پاکستان میں باقاعدہ مکمل گاڑیاں تیار ہوا کریں گی۔

چین کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ (value of rupees)

اس جوائنٹ وینچر سے 45ہزار نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔پانچ ہزار نوجوانوں کوپہلے نوکریاں دیں گے۔یہاں سے جب گاڑیاں ایکسپورٹ کریں گے اور جب ہمارے لوگ ہنرسیکھیں گے تواور سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کیلئے ہم جتنا ماحول بہتر بنائیں گے اتنا زیادہ پیسا آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑامسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔ (value of rupees)
جب ملکی خسارہ بڑا ہوتا ہے توکچھ دیر کیلئے مشکل آتی ہے۔ہم نے چین سے قرض کی بجائے ٹیکنالوجی کا مطالبہ کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ صبح سے فون بج رہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہوگیا، ہماری بدقسمتی تھی کہ قرض مل جاتا توہم سمجھتے کہ ہم کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈالرز کی کمی سے روپیہ (value of rupees) نیچے گیا ہے۔
اس کوبڑھانے کا طریقہ ہمیں سرمایہ کاری اور برآمدات کو بڑھانا ہوگا اس سے ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی۔ہم وہ قدم اٹھا رہے ہیں جس سے ڈالر مزید نیچے نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کیلئے بیرون ملک سے لیگل طریقے سے پیسا بھیجنے کا آسان طریقہ بنا رہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔لیگل طریقے سے پیسا بھیجنے سے 10ارب ڈالر ملک میں آئے گا۔اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیریاؤ جنگ نے کہا کہ عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا۔ وزیراعظم عمران خان کی مثبت سوچ سے چینی قیادت متاثر ہوئی۔عمران خان پاکستان میں ترقی اور روشن مستقبل کی بات کرتے ہیں۔چین اور پاکستان کی شراکت داری ہمیشہ رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں