Nabil Gabol

عمران خان کواسدعمراور فواد چودھری مروائیں گے، نبیل گبول (Nabil Gabol)

لاہور (سحر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء نبیل گبول (Nabil Gabol) نے کہا ہے کہ عمران خان کواسدعمر،فوادچودھری مروائیں گے، شریف انسان وزیراعظم بن گیا ہے،مجھے پتا ہے کہ ان کو سینیٹ میں کتنا ٹف ٹائم مل رہا ہے،عمران خان کوسودن بعد اپنے کارناموں کا نہیں بلکہ سمت کا بتانا چاہیے تھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ابھی تک کنٹینرز سے نیچے نہیں اترا، آج بھی لوگوں کو ووٹ لینے اور اپنی طرف مائل کرنے کی باتیں کررہا ہے۔
وزیراعظم کی باتیں نہیں کہ گائے، بھینس اور بچھڑے کی باتیں کرے۔ بلکہ ان کو آج100دنوں بعد عوام کو کوئی کارنامہ نہیں بتانا تھا بلکہ ان کوبتانا چاہیے تھاکہ ہم نے سمت طے کرلی ہے۔اور ہم اس سمت میں چلیں گے۔ (Nabil Gabol)

عمران خان پوائنٹ سے تقریر کرتا ہے اتنا تووہ لیڈربن گیا ہے۔ لیکن ان کے اردگرد معاشی ایڈوائزر ان کو درست سمت میں نہیں لے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایف بی آر کی اصلاحات سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ (Nabil Gabol)

آئی ایم ایف بارے کچھ نہیں بتایا گیا۔ قوم کوبتاتا کہ یوٹرن کا ماہر نہیں ہوں بلکہ میری یہ مجبوریاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہتا ہوں کہ ایک اسد عمر اوردوسرا فواد چودھری اس کو مروائے گا۔یہ شریف آدمی لیڈرآف دی ہاؤس بیٹھا ہوا ہے۔مجھے پتا ہے کہ ان کو سینیٹ میں کتنا ٹف ٹائم مل رہا ہے۔اسی طرح وزیراعظم بتانا چاہیے تھا کہ میں پارلیمنٹ میں کیوں نہیں آرہا جبکہ انہوں نے کہا تھا کہ میں ہرہفتے میں پارلیمنٹ میں آیا کروں گا۔ان کوبتانا چاہیے تھا کہ میرے وزراء پارلیمنٹ گالیاں نکالتے ہیں آئندہ نہیں نکالیں گے، میں قانونی بل پارلیمنٹ میں لانا چاہتا ہوں لیکن کیوں نہیں لا رہا ، یہ سب کچھ ان کوبتانا چاہیے تھا۔ (Nabil Gabol)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں