Supreme Court

سپریم کورٹ (Supreme Court) نے وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا ٹیکس ریکارڈ طلب کر لیا

(Supreme Court)
فصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان(Supreme Court) میں پاکستانیوں کی بیرون ملک پراپرٹیزاور اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے پورے پاکستان کو نوٹس جاری کردیا،ہم نے 20 بندوں سے متعلق تحقیقات کا کہاتھا۔

ممبر ٹیکس ایف بی آر نے عدالت کو بتایاکہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ٹیکس ایمنٹسی سے فائدہ اٹھایا،ٹیکس ریکارڈ کی معلومات نہیں دے سکتے ،ٹیکس ریکارڈکی معلومات صیغہ راز میں رکھنی ہیں ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ ہمیں سربمہر لفافے میں معلومات دیں، دیکھ لیں گے،عدالت نے علیمہ خان کا ٹیکس ریکارڈ طلب کر لیا۔ (Supreme Court)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں