واشنگٹن (سحر نیوز) سابق امریکی صدر جارج بش (George Bush) سینئیرانتقال کر گئے۔ جارج بش (George Bush) سینئیر نے 94 برس کی عمر میں انتقال کیا۔جارج بش (George Bush) سینئیر کی وفات کی تصدیق ان کے صاحبزادے جارج بش ڈبلیو نے کی۔جارج بش امریکا کے 41 صدر رہ چکے ہیں۔وہ 1989 سے 1993 تک اس عہدے پر فائزہ رہے۔بش سینئیر اس سے قبل 1981 سے 1989تک صدر رونالڈ ریگن کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔
1976 تا 1977میں جارج بش سینئیر سینتڑل انٹیلی جن ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز رہے جب کہ 1971 تا 1973تک انہوں نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے فرائض سر انجام دئیے۔جارج بش سینئیر نے 4 دہائیوں سے جاری سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔چار دہائیوں سے جاری سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے سویت یونین کے ٹوٹنے پر ایٹمی خطرات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے کویت سے عراق کو نکالنے کے لیے عالمی اتحاد بھی بنایا تھا۔رواں برس اپریل میں جارج بش سینئیر کی اہلیہ بار براش کا بھی انتقال ہوا تھا۔اور اب امریکی صدر بھی جارج بش (George Bush) سینئیرانتقال کر گئے۔ ۔ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے بھی 42ویں امریکی صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیںجارج بش سینئیر کا نام پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔دنیا بھر کی معروف شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جارج بش سینئیر (George Bush) کی وفات کی تصدیق ان کے صاحبزادے جارج بش ڈبلیو نے کی۔انہوں نے خبر ٹوئیر پر دی
ان کے ٹویٹ پر صارفین نے جارج بش سینئیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔کچھ صارفین نے کہا اگرچہ ہمیں ان کی سیاست سے اختلاف تھا تاہم وہ ایک عظیم شخصیت تھے۔