اسلام آباد(سحر نیوز) وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے کہا ہے کہ مجھے کسی سے خوف نہیں ، کسی سے ڈر نہیں، اس وقت پاک فوج پی ٹی آئی کے منشور کے ساتھ کھڑی ہے، کرتارپور بارڈرکھولا تواس پر فوج ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے آج سینئر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت گئی توملک میں اڑھائی ارب کا خسارہ تھا۔
پاورسیکٹر 1200ارب کے خسارے میں تھا۔پی آئی اے اور اسٹیل مل خسارے میں تھی۔جس طرح موجودہ حکومت کوبحران کا سامنا ہے اس سے قبل کسی حکومت کوبحران کا سامنا نہیں تھا۔انہوں (Imran Khan) نے ہماری کوشش ہے کہ تاجروں کو سہولیات دیں۔ سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے ایک دفتربنائیں گے جن کے مسائل کوفوری حل کیا جائے گا۔ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔
ایف بی آر کا کام ریکوری ہے جبکہ ایف بی آر کا کام پالیسی بنانا نہیں ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اسٹیٹ بینک خودمختار ادارہ ہے۔ ڈالر بڑھنے کا علم نہیں تھا مجھے ڈالر میں اضافے کا پتا خبروں سے چلا۔ انہوں (Imran Khan) نے کہا کہ مستقبل میں اقتصادی اشاریے ٹھیک جارہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ اداروں کو ٹھیک کریں گے جس سے ڈالر کو نیچے لیکر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہرسال 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ منی لانڈرنگ کیخلاف سخت قانون لارہے ہیں۔ منی لانڈرنگ کیخلاف 7روز میں قانون لارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے (Imran Khan) کہا کہ وزراء کی 100روزہ کارکردگی کی رپورٹ لی ہے۔ تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔ہوسکتا ہے ہم کئی وزیروں کوتبدیل کردیں۔انہوں نے کہا کہ میں اعظم سواتی یا کسی وزیرکی انکوائری میں مداخلت نہیں کرتا۔
میں خود چاہتا ہوں کہ میرے نیچے کام کرنے والے وزراء بے نقاب ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیب بڑا ادارہ ہے لیکن چھوٹے چھوٹے لوگوں پر ہاتھ ڈال رہا ہے۔ ابھی تک ہم نے اپوزیشن کے کسی رہنماء کے خلاف کیس نہیں کیا بلکہ یہ سب پرانے کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹ جو بھی ٹھیک کام نہیں کرے گا تواس کوفارغ کردیں گے۔ انہوں (Imran Khan) نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے۔
گیس کے زخائر موجود ہیں۔ گیس کے ذخائر اتنے ہیں کہ اگلے 50سال تک گیس کی کمی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان میں ڈالروں کی کمی نہیں ہوگی۔عمران خان (Imran Khan) نے کہا کہ مجھے کسی سے خوف نہیں ، کسی سے ڈر نہیں ہے۔اس وقت پاک فوج پی ٹی آئی کے منشور کے ساتھ کھڑی ہے۔کرتارپور بارڈرکھولا تواس پر فوج ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ خارجہ پالیسی سے متعلق میں خود فیصلے لیتا ہوں لیکن کوئی ایک فیصلہ ایسا نہیں جو میرا نہ ہوا اور تمام فیصلوں کے پیچھے فوج کھڑی ہے۔