BISP

ہزارہ میں 6 ماہ بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی قسط کا اجراء کر دیا گیا

ایبٹ آباد ۔ (سحر نیوز) وفاقی حکومت نے ہزارہ ڈویژن کے 7 اضلاع کے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مستحقین کو چھ ماہ بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی قسط کا اجراء کر دیا۔ انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی قسط کی ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اب رقم بینک اے ٹی ایم کی بجائے نادرا کیاسک سنٹر کے ذریعہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد فراہم کی جائے گی۔ط

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ہزارہ کے 7 اضلاع جن میں مانسہرہ کے 80 ہزار سے زائد، ایبٹ آباد اور حویلیاں کے 16 ہزار، ہری پور کے 10 ہزار، بٹگرام کے 8 ہزار 500، کوہستان اور تورغر سمیت مجموعی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مستحقین شامل ہیں، کو سہ ماہی قسط پانچ ہزار روپے جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفات پا جانے والے افراد کی جگہ دیگر افراد کی جانب سے رقوم وصولی کی شکایات پر حکومت نے ادائیگیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے (BISP)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں