Fayyaz-ul-Hasan Chohan

فیاض الحسن چوہان (Fayyaz-ul-Hasan Chohan) بھی مرغی انڈوں کی جاری بحث میں کود پڑے

لاہور(سحر نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کرتارپورہداری کی تقریب کے دوران مرغیوں اور انڈوں سے متعلق دیئے گئے بیان پر خوب بحث جاری ہے۔اپوزیشن کی جانب سے جہاں اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے وہیں حکومت کی طرف سے وزیر اعظم کے بیان کا دفاع بھی جاری ہے۔جبکہ عوام کی طرف سے اس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے تاہم صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان (Fayyaz-ul-Hasan Chohan) کا کہنا ہے کہ انڈوں سے متعلق باتیں دیہاتی عوام ہی سمجھ سکتی ہے۔
گندے انڈوں کو دیسی انڈے والی بات سمجھ میں نہیں آئے گی۔ان کے لیے مرغی کی نئی کرپشن کے انڈے ضروری ہیں۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا کا یونٹ 1200 روپے کے رعایتی نرخ پر گھر گھر فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ (Fayyaz-ul-Hasan Chohan)

یونٹ میں گولڈن اور مصری نسل کی مرغیاں دی جا رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پنجاب محکمہ لائیو سٹاک نے وزیر اعظم عمران خان کی ویژن کے مطابق پانچ مرغیاں اور ایک مرغا کا چھ رکنی یونٹ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ 1200 روپے میں دیا جا رہا ہے ۔
(Fayyaz-ul-Hasan Chohan)
جس میں گولڈن اور مصری نسل کی مرغیاں شامل ہیں ۔ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے مطابق مرغیاں تین ہفتوں میں انڈے دینے کے قابل ہو جائیں گی جس سے روزگار میں اضافہ ہو گا ۔ محکمہ لائیو سٹاک نے پیر کے روز 3 سو گھروں میں چھ رکنی مرغوں کے یونٹ فراہم کئے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ کاکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مرغبانی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ غربت کو بھگا دے گا اور اس کے تحت ہم دیہاتی خواتین کو دیسی انڈے اور مرغیاں دیں گے اور وہ اس کی افزائش سے آمدنی حاصل کریں گی۔ (Fayyaz-ul-Hasan Chohan)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں