Yasir shah

نئی ٹیسٹ رینکنگ ،یاسر شاہ (Yasir shah) کی ایک درجے ترقی

لاہور(سحر نیوز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ (Yasir shah) نے ایک بار پھر ترقی کی سیڑھی چڑھی ہے ۔ آئی سی سی پلیئرز رینکنگ کے مطابق باﺅلنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا دوسرا نمبر ہے ،پاکستان کے محمد عباس بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے ورنن فلینڈر چوتھے اور بھارت کے رویندرا جدیجہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ (Yasir shah)
قومی ٹیم کے 32سالہ لیگ سپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کی بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 184 رنز کے عوض 14 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا ۔اس بہترین پرفارمنس کے باعث یاسر شاہ باﺅلرز کی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 19ویں سے 10ویں نمبر پر آئے تھے اور اب ویسٹ انڈیز کے آل راﺅنڈر جیسن ہولڈر کی10ویں نمبر پرتنزلی کے بعد انہوں نے9 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے اظہر علی 12ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے حارث سہیل 38 ویں نمبر پرموجود ہیں جب کہ بابر اعظم بھی 24 درجے ترقی کے بعد 39 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے ، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے،نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں ،پاکستان چھٹے، سر ی لنکا ساتویں،ویسٹ انڈیز آٹھویں،بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔ (Yasir shah)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں