Azam swati

الزامات ثابت ہونے پر اعظم سواتی (azam Swati) خود مستعفی ہوں گے

اسلام آباد(سحر نیوز) :وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعظم سواتی (azam Swati) قصور وار ثابت ہو گئے تو وہ خود مستعفی ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے مخلتف امور پر بات کی ۔اعظم سواتی کیس پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی (azam Swati) کے کیس میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔
اعظم سواتی (azam Swati) کے معاملے پرجے آئی ٹی میں مداخلت نہیں کی۔کسی کو بچانےکیلیے کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

کسی کوتحفظ دینے کے لیے کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔بابراعوان نےخود اپنے عہدے سےاستعفا دیا۔انکا کہنا تھا کہ اگر اعظم سواتی (azam Swati) پر الزامات ثابت ہو گئے تو وہ خود استعفیٰ دے دیں گے۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ آپ اس کیس کی شفافیت پر کیسے شک کر سکتے ہیں ، آپ خود دیکھ لیں کی اعظم سواتی (azam Swati) کے خلاف جتنی بھی تحقیقات ہوئی ہیں وی میرے ماتحت ہوئی اور اگر میں چاہتا تو کیا میں اس میں مداخلت نہین کر سکتا تھا ، میں بالکل مداخلت کر سکتا تھا مگر میں نے ایسا نہیں کیا ۔انکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام معاملات شفاف انداز میں چلیں اور جو قصور وار ہے اسکو سزا بھی ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں