Asif zardari

آصف زرداری (Asif Zardari) کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(سحر نیوز) آصف زرداری (Asif Zardari) کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل، معروف صحافی خاور گھمن کا دعویٰ ہے کہ ٹھوس خبریں آ رہی ہیں کہ آصف زرداری (Asif Zardari) جلد جیل جانے والے ہیں، بہت حد تک امکان ہے کہ نواز شریف بھی جیل جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کو گرفتار کر لیے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اس بات کی تصدیق معروف صحافی اور تجزیہ کار خاور گھمن کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے خاور گھمن کا کہنا ہے کہ ٹھوس خبریں آ رہی ہیں کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری (Asif Zardari) جلد گرفتار ہونے جا رہے ہیں۔ خاور گھمن کہتے ہیں کہ آصف زرداری کے گرد جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں گھیرا تنگ ہو چکا ہے، اسی لیے کسی بھی وقت ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاونٹس کا کیس مزید سے مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ آصف زرداری (Asif Zardari) کیخلاف اب تک کئی ٹھوس شواہد حاصل کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے ہی والد کا دفاع کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ جعلی اکاونٹس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کے نام پر جو بھی اکاونٹس یا کمپنیاں ہیں، ان کا سوال ان کے والد آصف زرداری سے پوچھا جائے۔
وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے تھے، اس لیے انہیں کچھ نہیں معلوم۔ خاور گھمن مزید کہتے ہیں کہ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ممکنہ طور پر جلد دوبارہ جیل واپس جانے والے ہیں۔ جس طرح سے نیب عدالت میں کیس چل رہا ہے، اس سے بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ نواز شریف بھی جیل واپس جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں