Haseeb Beg

سندھ پولیس کے قابل افسر کی اچانک موت (Haseeb Beg)

کراچی (سحر نیوز) :سندھ پولیس کے اہم ترین افسرایس ایس پی حسیب بیگ (Haseeb Beg) دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اہم ترین افسر حسیب بیگ (Haseeb Beg) اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔حسیب بیگ بیڈمنٹن کھیلنے میں مشغول تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر گر پڑے ۔

اس موقع پر انکا فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں انتقال کر گئے۔اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔یہ خبر اہل خانہ پر قیامت بن کر ٹوٹی ،انکا جسد خاکی ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حسیب بیگ (Haseeb Beg) ایک انتہائی قابل افسر تھے جن کا نقصان پورا نہیں ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں