Maryam Nawaz

مریم نواز (Maryam Nawaz) نے اپنے قریبی عزیز کو 1600 کنال زمین کوڑیوں کے داموں دلوا دی

لاہور (سحر نیوز) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں تو بہت باتیں ہو رہی ہیں لیکن پچھلی حکومت جو گھپلے کر گئی ہے وہ سامنے آ جائے گا۔گوادر کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم میں سامنے آ گیا ہے کس طرح کھربوں روپے لوٹے گئے اور یتیموں اور بیواؤں کے پلاٹوں پر بندر باٹ کی گئی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز(Maryam Nawaz) نے 200 ایکڑ زمین اپنے ایک قریبی دوست کو دلوا دی۔
اگر مریم نواز(Maryam Nawaz0 چاہتی ہیں تو آئیں اور اس بات کی تردید کریں۔میں یہ خبر دے رہا ہوں کہ مریم نواز نے اربوں کی زمین کوڑیوں کے داموں دے دی اور یہ زمین گوادر میں دی گئی،جس پر پروگرام میں موجود صحافی نے کہا کہ یہ وہی لوگ تو نہیں جن کا تعلق اسلام آباد ائیرپورٹ سے بھی ہے؟۔

چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑا انکشاف ہے کہ اربوں روپے کی زمین کوڑیوں کے داموں دے دی گئی جس پر نیب کا ریفرینس بھی بنتا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل یہ چوہدری غلام حیسن کا کہنا تھا کہ معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ بلوکی ہیڈورکس پر 1400 ایکڑ رقبہ ناجائز قابضین سے چھڑا لیا گیا ہے۔جس میں تقریبا سو ایکڑ کے قریب زمین سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجوں کے قبضہ سے واگزار کروائی گئی ہے۔اور اس کام کا کریڈٹ بیشک وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو دینا چاہیے۔
اگر عمران خان عثمان بزدار کی تعریف کرتے ہیں تو بالکل ٹھیک کرتے ہیں۔خیال رہے ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسداد تجاوزات اور سرکاری زمین کی واگزاری کا آپریشن پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے اور بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی حدود میں انسداد تجاوزات اور زمین واگزاری کے مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر216کنال زرعی زمین مالیت ساڑھے 10کروڑ روپے سے زائد کو واگزار کروالیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں