Shahbaz Sharif

شہباز شریف ( Shahbaz Sharif) کے طبی معائنے کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل

لاہور: نیب کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ( Shahbaz Sharif) کے لیے 9 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ( Shahbaz Sharif) کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، 9 رکنی میڈیکل بورڈ نیب کی ہدایت پر تشکیل دیا گیا۔

بورڈ کے کنونیئر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان ہوں گے جب کہ دیگر ممبران میں پروفیسر محمد اکرم، پروفیسر شہزاد کریم بھٹی، پروفیسر کامران خالد خواجہ ، پروفیسر فرخ کمال، پروفیسر بلقیس شبیر، ڈاکٹر خضر گوندل اور ڈاکٹر محمد عدنان ہاشم شامل ہیں۔ دریں اثنا بورڈ میں ایک اور ماہرشامل کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں