Model town case

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ( Model town case) سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا

اسلام آباد(سحر نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کا پانچ رکنی لارجر بینچ آج سانحہ ماڈل ٹاﺅن ( Model town case) کیس کی سماعت کرے گا. بینچ چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعیدکھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے. اس ضمن میں سابق نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا، چوہدری نثار اور خواجہ آصف سمیت 146 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں‘ اس کے علاوہ عابد شیرعلی ‘ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس بھیجے گئے.
کیس کے مدعی عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری بھی سماعت کے لئے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے.

واضح رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاﺅن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا ( Model town case) جس کے دوران مزاحمت پر پولیس کی فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے.

سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نومبر میں عوامی تحریک کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینک تشکیل دیا تھا. عدالت عظمیٰ کے انسانی حقوق سیل میں درخواست مقتول خاتون کی بیٹی بسمہ نے دائر کی تھی. یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے نئے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنانے کی عوامی تحریک کی درخواست پر پنجاب حکومت پراسیکیوشن اور ملزمان کو نوٹس کر دئیے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں