Paranika Chopra

پریانکا (Paranika Chopra) کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر نک جونز خوشی میں روپڑے

ممبئی: نامورامریکی گلوکارنک جونز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا (Paranika Chopra) کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورخوشی کے مارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔

پاکستان اور بھارت میں عموماً شادی کے دوران دلہنیں اپنے بابل سے بچھڑ نے پر روتی ہیں لیکن پریانکا چوپڑا (Paranika Chopra) اور نک جونز کی شادی میں دلہے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پیپلز میگزین نے نک اور پریانکا کی مسیحی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا (Paranika Chopra) سفید عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ شادی کے مقام کی طرف جارہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا اورنک کو پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مبارکباد

ویڈیومیں دلہا نک جونز اپنی دلہن کا انتظار کررہے ہیں اس موقع پر ان کے چہرے پر چھائی مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔ نک جونزپریانکا (Paranika Chopra) کو عروسی لباس میں اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسو چھلک پڑے نک جونز کی آنسو صاف کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں