Turkey

ترکی (Turkey) نے ایران سے تیل کی خریداری بالکل ختم کر دی

استنبول۔ (سحر نیوز) ترکی (Turkey) کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری بالکل ختم ہوکر رہ گئی ہے۔ ایران سے تیل خرید کرنے والی ترک آئل کمپنی “توبراش” نے اکتوبر میں ایران سے ایک لاکھ 29 ہزار بیرل تیل خرید ا تھا مگر نومبر میں یہ مقدار صفر پرآگئی ہے۔

خیال رہے کہ ترکی (Turkey) ان آٹھ ممالک میں شامل ہے جنہیں امریکا نے تہران پر پابندیوں کے دوران ایران سے محدود پیمانے پر تجارتی تعلقات اور تیل کی خریداری کی اجازت دی تھی۔ امریکا نے پانچ نومبرکو ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں جن میں ایرانی تیل اور توانائی کے شعبوں کو خاص طور پر ہدف بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں