لاہور(سحر نیوز) حکومت کو انڈوں کا بیان دینے کے بعد لینے کے دینے پڑ گئے جہاں اپوزیشن کی طرف سے حکومت کا انڈوں اور مرغیوں کے بیان کو لے کر مذاق بنایا جا رہا ہے وہاں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چڑھ گئی ہے۔لیکن آج اپوزیشن کی جانب سے انڈوں کو لے کر ایک انوکھا احتجاج (Unique protest) سامنے آ گیا ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر انوکھا احتجاج (Unique protest) دیکھنے میں آیا ہے۔
جہاں مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان انڈے لے کر احتساب عدالت کے باہر پہنچ گئیں اور انڈوں کی یہ ٹوکری مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اٹھا رکھی تھی جس پر حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے تحریر کیے گئے تھے۔اس موقع پر خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی احتساب عدالت کے باہر موجود تھی۔ (Unique protest)
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے پہلے 100 روز مکمل ہونے پر حکومت کی سو روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ، اس تقرئب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دیہاتوں میں غربت کے خاتمے کے لیے منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کے تحت مرغیوں کی افزائش کی مدد سے پاکستان میں غربت پر قابو پایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دیہاتی خواتین کو دیسی مرغیوں کے انڈے اور چوزے دیئے جائیں گے اور اس منصوبے کے لیے زیادہ رقم کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس منصوبے کا تجربہ کیا جا چکا ہے اور اس کے تحت جب ہم انجیکشن لگا کر خواتین کی مدد کریں گے تو ان کو زیادہ پروٹین بھی ملے گا جبکہ فروخت کرنے کے لیے مرغیاں اور انڈے بھی ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے انہیں ”شیخ چلی” کہہ کر بھی پُکارا گیا۔ (Unique protest)
اس تنقید کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی مثال دے دی ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہم مرغیوں کی افزائش کی مدد سے ملک سے غربت مٹانے کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مذاق اُڑایا جاتا ہے لیکن دیسی مرغیوں کی افزائش اور غربت مٹانے سے متعلق یہی بات اگر کوئی ”ولایتی” کرے تو اسے سمجھدار کہا جاتا ہے۔